افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے کی طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات

افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان طالبان حکومت کے نگراں وزیر خارجہ سے ملاقات اور سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد- ارنا- پاکستانی میڈیا نے افغانستان کی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آصف علی خان درانی تین روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو کابل پہنچے ہیں جہاں انہوں نے نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

اس رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے امور میں وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی نمائندے نے امیر خان متقی  سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تجارتی، اقتصادی، سیاسی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی غرض سے خصوصی میکنیزم قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .