ڈرون طیاروں کا استعمال بحریہ کی  دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے، ایڈمرل تنگسیری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ڈرون طیاروں کا استعمال بحریہ کی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

تھران- ارنا- ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے یہ بات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈرون کمانڈ یونٹ کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون طیاروں کی ڈیزائنگ، ساخت اور ٹیکنالوجی کے  حوالے سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیشرفت انتہائی متاثر کن ہے۔

ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کا کہنا تھا کہ ڈرون طیاروں کا استعمال سپاہ پاسداران انقلاب کی دفاعی اسٹریٹیجی میں شامل ہے اور ہمارے نوجوان افسروں کی جہادی اور انقلابی کاوشوں کی بدولت  ہم بالکل منفرد قسم کے ڈرون طیارے بنارے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے بقول دشمن حیران ہے کہ تمام تر پابندیوں اور دباؤ کے باوجود ایران دفاعی اور حربی آلات کی تیاری میں اس منزل تک کیسے پہنچا ہے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی پیشرفت کو انتہائی قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .