3 ایرانی جزائر پر ماسکو کی اپنے موقف پر نظر ثانی

تہران- ارنا- مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے امور کے لیے روسی صدر کے خصوصی نمائندے  میخائیل بوگدانوف نے ماسکو میں متعین ایرانی  سفیر سے ملاقات میں ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے احترام پر زور دیا. 

اس ملاقات میں روس نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک اور روس کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں  پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  روس ایک دوست ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے احترام پر مبنی اپنے دیرینہ موقف پر قائم ہے۔

خلیج فارس تعاون کونسل نے پیر 10 جولائی کو اس کونسل کے وزرائے خارجہ کے ماسکو اجلاس کا اختتامی بیان جاری کیا ہے جس کے ایک حصے میں 3 ایرانی جزیروں تنب کوچک، تنب بزرگ اور ابوموسی کے معاملے کو دو طرفہ بات چیت یا عالمی عدالت انصاف کے ذریعے  حل کیے  جانے کی غرض سے متحدہ عرب امارات کے اقدام اور کوششوں کی حمایت کی گئی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران نے اس معاملے پر تہران سے فوری درعمل ظاہر کرتے ہوئے روسی سفیر کو طلب کرکے باضابطہ احتجاج کیا تھا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .