ہرارے- ارنا- صدر ایران جب ہرارے سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے تو زیمبابوے کے صدر نے ایئر پورٹ پر انہیں رخصت کیا۔صدر ایران نے اپنےسہ ملکی دورے میں کینیا، یوگينڈا اور زیمبابوے کے صدور سے بات چیت کے علاوہ مذکورہ ممالک کے تاجروں، صنعت کاروں اور یونیورسٹی اساتذہ سے بھی ملاقاتیں کی۔
دوست اور ہمخیال ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی غرض سے انجام پانے والے اس دورے میں کینیا، یوگينڈا اور زیمبابوے کے ساتھ تعاون کے 21 معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
آپ کا تبصرہ