ایران اور کینیا کے وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ

صدر سید ابراہیم رئيسی کے دورے سے قبل ایران اور کینیا کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چيت کی ہے۔

تہران- ارنا-  وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور کینیا کے وزیر خارجہ الفریڈ موتوا کے درمیان منگل کے روز ہونے والے بات چیت میں طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ صدر سید ابراہیم رئیسی کے مجوزہ دورہ کینیا کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ براعظم افریقہ کوایران کی خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کینیا سمیت افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو متوازن اور جامع انداز میں آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

کینیا کے وزیر خارجہ نےاس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ صدر ایران کا سہ ملکی دورہ افریقہ کینا سے شروع ہوگا۔ انہوں نے حکومت نيروبی کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے آمادگی کا اعلان کیا۔  

واضح رہے کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق صدر ایران  سید ابراہیم رئیسی مشرقی افریقہ کے تین ملکوں کینیا، یوگنڈا اور زمبابوے کا دورہ کرنے والے ہیں۔

  ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .