9 جولائی، 2023، 12:29 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85164327
T T
0 Persons

لیبلز

برکس کی نئي کرنسی سے ایران کو فائدہ ، ڈالر کے لئے چیلنج ، معاون وزیر خارجہ

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  کے معاون نے کہا ہے: "سونے کی بیکنگ کے ساتھ برکس کی جانب سے نئی کرنسی کو پیش کئے جانے سے ڈالر اور یورو کمزور ہوگا اور اس سے ایران جیسے ملکوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ اسے 41 بڑی اور موثر معیشت رکھنے والے ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

       وزیر خارجہ کے معاون اور وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیا کے معاملوں کے ڈائریکٹر نے برکس گروپ کی جانب سے نئي کرنسی متعارف کئے جانے کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے :" عالمی معیشت میں حیرت انگیز تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔"

       انہوں نے مزید کہا : "برکس کی جانب سے نئي کرنسی کے تعارف سے کہ جسے بڑی اور موثر معیشت رکھنے والے 41 ملکوں کی حمایت حاصل ہے ، ڈالر اور یورو کمزور ہوگا اور سونا رکھنے والے ایرانیوں کی دولت میں اضافہ ہوگا۔"

        واضح رہے روس نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ برکس گروپ سونے کی بیکنگ کے ساتھ نئي کرنسی متعارف کرے گا جس سے ڈالر کے تسلط کو چیلنج کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .