پائيدار سفارت کاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ قومی مفادات کی تکمیل کے لیے پائيدار سفارت کاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تھران- ارنا- وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر آذربائيجان کے دارالحکومت باکو میں دو روزہ قیام کی مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قومی مفادات کی تکمیل کے لیے پائیدار سفارت کاری کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے بتایا کہ انہوں نے باکو میں اپنے قیام کے دوران متعدد ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ  ایران کے وزیر خارجہ نے ناوابستہ تحریک کے اجلاس کے موقع پر میزبان ملک آذربائيجان کے صدر کے علاوہ ترکیہ، عراق، ملائیشیا، سوڈان، بیلاروس اور شام کے وزرائے خارجہ جبکہ فلسطینی تحریک الفتح کے سفارتی وفد سے ملاقات کی۔

قبل ازیں انہوں نے ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور تنظیم کی فلسطین کمیٹی سے بھی خطاب کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ اپنا دورہ باکو مکمل کرکے تہران واپس پہنچ گئے ہیں۔  

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .