جنوبی افریقہ کے صدر نے آیت اللہ رئیسی کو برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی

تہران، ارنا - جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اس ملک کے صدر کی جانب سے آیت اللہ رئیسی کی باضابطہ دعوت دی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نالدی پاندور کے ساتھ ایک فون پر بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس فون کال میں امیر عبداللہیان نے کیپ ٹاؤن میں برکس پلس کے اجلاس کے موقع پر اپنے جنوبی افریقی ہم منصب کے ساتھ تعمیری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کے ساتھ جامع تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایران کی تیاری پر تاکید کی اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کی تاریخ کے تعین پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاندور نے نے جنوبی افریقہ کے صدر رامافوزا کی طرف سے آیت اللہ رئیسی کے لیے بھیجے گئے سرکاری دعوت نامہ کا حوالہ دیتے ہوئے برکس سربراہی اجلاس میں ان کی شرکت پر تاکید کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .