ایرانی خاتون نے باکو کے عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں نئی تاریخ رقم کر لی

تہران، ارنا - ایرانی خاتون ناہید کیانی نے باکو میں منعقدہ تائیکوانڈو کے مقابلوں میں مائنس 53 کلوگرام کے زمرے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کر لی۔

جمہوریہ آذربائیجان کے شہر باکو کی میزبانی میں 8 جون کو شروع ہونے والی عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ گزشتہ رات ختم ہو گئی۔

ایرانی کھیلاڑی ناہید کیانی نے 53 کلوگرام کے زمرے میں جنوبی کوریا، ہنگری اور کروشیا کے حریفوں کو ہرا دیا اور سیمی فائنل مرحلے تک پہنچ گئی۔

سیمی فائنل میں انہوں نے ایک سنسی خیز میچ میں روس کو 6-10 کے نتیجے کے ساتھ شکست دے کر فائنل تک پہنچ گئی اور فائنل کے مرحلے میں چینی حریف کو ہرا کر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .