یہ بات زہیر ذوالکمال نے جمعہ کے روز برکس دوست اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
فریقین نے اس ملاقات کے لیے فراہم کردہ موقع پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے قلبی، ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلق اور دلچسپی کو دوطرفہ تعلقات کے لیے روحانی اثاثہ قرار دیا۔
کوموروس کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو پرانے اور گہری جڑوں سے تعبیر کیا۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باضابطہ تعلقات دوبارہ شروع کرنے کی اپنے ملک کی خواہش کا ذکر کیا جس کا امیرعبداللہیان نے خیرمقدم کیا۔
فریقین نے اس کام کی تیاریوں پر اتفاق کیا۔
اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے افریقی یونین کی گردشی صدارت پر کوموروس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کے اصولوں اور افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے 13ویں حکومت کے نقطہ نظر پر زور دیا۔
کوموروس ان ممالک میں سے ایک تھا جنہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سیاسی تعلقات منقطع ہونے کے بعد تہران سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
کیپ ٹاؤن، ارنا - کوموروس کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی وزیر خارجہ کیپ ٹاؤن پہنچ گئے
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ کچھ منٹ پہلے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچ گئے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ برکس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی شرکت کیلیے جنوبی افریقہ روانہ ہوئے
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ حسیں امیر عبداللہیان برکس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی شرکت…
-
برکس گروپ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جنوبی افریقہ میں انعقاد کیا جائے گا
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں برکس گروپ کے وزرائے خارجہ…
-
ایران برکس کے لیے ایک قابل اعتماد پارٹنر ہو سکتا ہے: امیر عبداللہیان
کیپ ٹاؤن ، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ ایران، دیگر متحد اور دلچسپی رکھنے والے ممالک…
آپ کا تبصرہ