1 جون، 2023، 10:38 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85128707
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ برکس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی شرکت کیلیے جنوبی افریقہ روانہ ہوئے

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ حسیں امیر عبداللہیان برکس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی شرکت کیلیے جنوبی افریقہ روانہ ہوئے ۔

حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کی رات اپنے جنوبی افریقہ کے دورے سے قبل ٹویٹر پر لکھا کہ "میں برکس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن جا رہا ہوں۔"

 ایرانی ‏وزیر خارجہ نے کہا کہ برکس دنیا کی نصف آبادی کی نمائندگی کرتا ہے اور بین الاقوامی فورمز میں فعال موجودگی حکومت کی متوازن خارجہ پالیسی کے اصولوں میں سے ایک ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .