یوروسٹیٹ کے مطابق، نیدرلینڈ، اٹلی اور فرانس کی ایران کو برآمدات میں مارچ کی سہ ماہی کے دوران بالترتیب 63 فیصد، 24 فیصد اور 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران اور یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے درمیان تجارت میں 2023 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
یوروسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے مارچ 2023 تک ایران کو یورپی یونین کی برآمدات 960 ملین یورو تک پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کی کمی ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ کی سہ ماہی میں ایران سے یورپی یونین کی درآمدات 220 ملین یورو تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارت تقریباً 1.2 ارب یورو تک پہنچ گئی
24 مئی، 2023، 12:39 PM
News ID:
85120805

تہران، ارنا - یورپی یونین کے شماریات کے دفتر یوروسٹیٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2023 کے پہلے تین مہینوں میں ایران اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کی مالیت 1.18 ارب یورو تک پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی تبادلے کے حجم میں اضافہ
تہران، ارنا - یورپی یونین کے شماریات کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور یورپی یونین کے 27…
-
یورپ کو ایران کی بر آمدات میں 39 فیصد اضافہ
تہران، ارنا – 2022 کے پہلے پانچ مہینوں میں ایران اور پورپ کے درمیان تجارت 2 بلین یورو سے تجاوز…
-
پچھلے 9 مہینوں کے دوران؛
ایران کی یورپی یونین کو برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
تہران، ارنا- تہران چیمبر آف کامرس کے اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 9 مہینوں کے دوران، ایران…
آپ کا تبصرہ