20 نومبر، 2021، 8:43 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84549076
T T
0 Persons
ایران کی یورپی یونین کو برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

تہران، ارنا- تہران چیمبر آف کامرس کے اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 9 مہینوں کے دوران، ایران کی یورپی یونین کو برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تہران چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر کے اقتصادی جائزے کے مطابق، ایران نے گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 632 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو یورپی یونین میں برآمد کی ہے اور اسی عرصے کے دوران 2 ارب 72 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو اسی یونین سے درآمد کی ہے۔

اسی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 9 مہینوں کے دوران، ایران کی یورپی یونین کو برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم  درآمدات میں ایک فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیز ستمبر مہینے کے دوران، ایران نے 68 ملین 400 ہزار یورو کی ملیت پر مشتمل اشیاء کو یورپی یونین میں برآمد اور 308 ملین 700 ہزار یورو کی مالیت پر مشتمل اشیاء کی درآمدات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 کے پہلے نو مہینوں میں یورپی یونین کیساتھ ایران کی تجارت 3.4 بلین ڈالر تھی جب کہ ترکی نے 113 بلین ڈالر کی برآمدات اور درآمدات کیں جو کہ ایران کی تجارت سے 33 گنا زیادہ ہے۔

اسی عرصے کے دوران یورپی یونین کو برامدات ک 19 فیصد کا حصہ ایران سے تعلق رکھتا ہے جبکہ 49 فیصد کا تعلق ترکی کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سات مہینوں کے دروان ایران نے مجموعی طور پر 98 ملین 700 ہزار ٹن مصنوعات کی لین دین کی ہیں جن کی ملیات کی شرح 54 ارب 800 ملین ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین میں 27 ممالک بشمول جرمنی، فرانس، اٹلی، سپین، آسٹریا، ہالینڈ، بیلجیم، سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ، پرتگال، آئرلینڈ، جمہوریہ چیک، کروشیا، ہنگری، پولینڈ، بلغاریہ، یونان، رومانیہ، سلوواکیہ، سلووینیا، ایسٹونیا، لتھوانیا، لٹویا، لکسمبرگ، قبرص اور مالٹا موجود ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .