پیرس نے دو فرانسیسی شہریوں کی رہائی پر تہران کو سراہا ہے

تہران، ارنا - فرانس کی وزیر خارجہ نے دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کرنے کے تہران کے انسانی اقدام کو سراہا اور اسے ایک موثر اور اعتماد سازی کا قدم قرار دیا۔

یہ بات کاٹرین کلونا نے جمعہ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
امیرعبداللہیان نے ملک کی تزویراتی آزادی کے بارے میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے حالیہ ریمارکس کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عملی اقدامات آج کی ترقی پذیر دنیا میں ایک موثر قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی سلامتی اور خطے میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا بے مثال کردار ہے، سپاہ پاسداران ایران کے لیے سرخ لکیر ہے۔
کلونا نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ان کا حالیہ دورہ تعمیری تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .