ایرانی صدر کا دہشت گردی کے خلاف جنگ کے کمانڈروں کے قتل کے کیس میں انصاف کے جلد نفاذ پر زور

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے کمانڈروں کے قتل کے کیس میں انصاف کے جلد از جلد نفاذ پر زور دیا۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ رات تہران کے دورے پر آئے عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ فائق زیدان کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

صدر رئیسی نے ایک بار پھر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کے معاملے کی پیروی کرنے اور اسے نتیجے تک پہنچانے پر زور دیا ہے۔

اس موقع پر فائق زیدان نے ایران و عراق کے مذکورہ دونوں شہید کمانڈروں کے قتل کے معاملے کی پیروی میں اپنے ملک کی کوششوں اور اقدامات سے صدر رئیسی کو آگاہ کیا۔

آیت اللہ رئیسی نے اس معاملے میں انصاف کے جلد قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی نتیجے کے حصول تک پیروی سے یہ واضح ہو جائے گا کہ تہران و بغداد ایسے افراد کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے کے قائل نہیں ہیں جو خود کو ہر قسم کے عہد و پیمان سے ماورا سمجھتے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں بشمول توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ اور طے شدہ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر بھی زور دیا۔

فائق زیدان نے بھی عراق کو گیس اور بجلی کی فروخت کے میدان میں ایران کے مطالبات کی ادائیگی کیلیے عراق کے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .