ایران کے 4 پہلوانوں نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقد ہونے والے گریکو رومن کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے جوہر دکھاتے ہوئے مزید چار تمغوں پر اپنا قبضہ جما لیا۔
ان مقابلوں میں امیررضا دہبزرگی نے 60 کلوگرام کے زمرے میں ایک طلائی تمغہ، ابوالفضل چوبانی نے 87 کلوگرام میں، چاندی کا تمغہ، محمد عشیری نے 60 کلوگرام میں ایک کانسی کا تمغہ اور ابوالفضل پایدار نے 87 کلوگرام میں ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
اس سے قبل ان مقابلوں کے پہلے دن میں ایران کے دو پہلوان اپنے ترک حریفوں کو ہرا کر دو سونے کے تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ علی احمدی وفا نے 55 کلوگرام اور اہورا بویری نے 66 کلوگرام کی کیٹیگری میں نو ایک سے اپنے ترک حریفوں کو پچھاڑ کر سونے کے تمغے حاصل کئے تھے۔
آج بروز منگل یاسین یزدی 67 کلوگرام میں فردین ہدایتی اور ابوالفضل فتحی تزنگی 130 کلوگرام میں اپنے حریفوں کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
آپ کا تبصرہ