ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح (پیر) یوم مزدور کے موقع پر صوبے البرز میں مپنا کمپنی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جس کی موجودگی میں ہوائی جہاز کے ملکی ساختہ انجن اور اس کو کنٹرول کرنے والے سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کمپنی کے دوسرے شعبوں کا بھی دورہ کیا جن میں ایرانی ساختہ گیس اور بجلی سے چلنے والے مختلف انجنوں اور موٹروں کے علاوہ ریل کے ڈبے بنانے والے شعبے بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر ایران بڑی اور مایۂ ناز صنعتی کمپنی ’’مپنا‘‘ کے عہدیداروں کی طرف سے صدر رئیسی کو کمپنی کے مختلف شعبوں، اس میں زیر عمل مختلف منصوبوں اور کمپنی کے مستقبل کے پلان مپنا مائنڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
آپ کا تبصرہ