28 اپریل، 2023، 7:22 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85095364
T T
0 Persons

لیبلز

خطے اور دنیا میں شام کے سفارتی تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں: ایرانی سفیر

نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ہم شام کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے خطے اور دنیا بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ شام کے سفارتی تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بات امیر سعید ایروانی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم شام کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے خطے اور دنیا بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ شام کے سفارتی تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان تعلقات کی مضبوطی پناہ گزینوں کی محفوظ اور پائیدار واپسی کی سہولت کا باعث بن سکتی اور ہم ان کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ اور انسان دوستانہ تنظیموں کی سنجیدہ کوششوں کے باوجود شام میں انسانی صورتحال خاص طور پر 6 فروری کے زلزلے کے بعد نازک ہے۔

ایروانی نے کہا کہ ہم ایک بار پھر جارحیت اور دہشت گردانہ حملوں کے ذریعے اسرائیلی حکومت کی جانب سے شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان حملوں نے شام میں عام شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .