ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عراقی ہم منصب کے ساتھ ایک فون کال میں دو طرفہ تعلقات، یورپی یونین، خطے میں ہونے والی پیش رفت، خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر عراقی وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عراقی صدر عبداللطیف راشد کے عنقریب دورہ ایران کا اعلان کیا۔
اس فون کال کے اختتام پر دونوں فریقوں نے اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے اور مختلف امور پر مسلسل مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ