23 اپریل، 2023، 4:14 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85090481
T T
0 Persons

لیبلز

یورپی یونین کے تین ممالک کی ایرانی تیل کی درآمدات

تہران، ارنا - یورپی شماریاتی مرکز کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ سال ایران سے 4,181 ٹن خام تیل یا پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔

اگرچہ ایران سے یورپی یونین کی تیل کی درآمدات کا حجم بہت کم ہے لیکن یہ یورپی آئل ریفائنریوں کی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی خواہش کی نشاندہی کرتا ہے۔
 ان اعداد و شمار کا یورپی تیل کی درآمد کے سرکاری اعدادوشمار میں شامل ہونا یورپی حکام کی اس خواہش کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پابندیوں سے خود کو دور رکھیں یا کم از کم ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی پالیسی سے اختلاف ظاہر کریں۔
یورو اسٹاٹ کے مطابق، یورپی یونین کے تین ممالک بشمول رومانیہ، پولینڈ اور بلغاریہ نے گزشتہ سال ایران سے خام تیل یا تیل کی مصنوعات درآمد کیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .