وزارت دفاع ڈرونز کے سب سسٹمز کی تیاری میں مکمل پختگی کو پہنچ چکی ہے: ایرانی کمانڈر

تہران، ارنا - نائب وزیر دفاع اور وزارت دفاع اور ایران کی مسلح افواج کی معاونت کے تحت ہوا بازی کی صنعت کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع ڈرونز بنانے کے ذیلی نظام کی تیاری میں مکمل پختگی کو پہنچ گئی ہے۔

یہ بات سینئر کرنل افشین خواجہ فرد نے جمعہ کے روز فوج میں نئے ڈرونز کے اضافے کے حوالے سے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے ڈرونز مختلف استعمال کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
کرنل خواجہ فرد نے کہا کہ تمام ڈرونز جو فوج میں داخل ہوئے تھے، ان کو ملکی سطح پر وزارت دفاع اور سائنس سے وابستہ کمپنیوں کے کمپلیکس میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا تھا، اس وجہ سے، ہمارے سائنس دان فیڈ بیک حاصل کرنے کے بعد ان کی تفصیلات میں ضروری تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ڈرونز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے اور یہ عمل زوروں پر ہے اور ان ڈرونز کو فوج کے چار ڈویژنوں میں تفویض کردہ کاموں کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .