انہوں نے مزید کہا کہ جامع پابندیوں کے باوجود ہم نے مختلف دفاعی سازو سامان کے ڈیزائن اور تیاری میں خاص طور پر یو اے وی کے میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل "محمد حسین دادرس" نے آج بروز پیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی پہلی مشترکہ ڈرون جنگی مشق کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ڈرون جنگی مشق میں، فوج کی چاروں دستوں کو اپنے مخصوص میدان میں ممکنہ خطرات کا سامنا کرنے کی ضرورت کے مطابق تربیت کیا جائے گا اور وہ ثابت کریں گے کہ وہ بڑی آپریشنل کارروائی کی شکل میں کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ فوج کی بڑی ڈرون جنگی مشق، صوبے سمنان کے عمومی علاقے سمیت بیک وقت اسلامی ایران کی سرحدوں کے مختلف حصوں میں کل (منگل) سے آغاز کیا جائے گا اور دو دنوں تک جاری رہے گا جس میں فوج کے سیکڑوں ڈرونز حصہ لیں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ