14 اپریل، 2023، 2:03 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85082560
T T
0 Persons

لیبلز

شہباز شریف کی ایرانی صدر کے دورے پاکستان کی دعوت

تہران، ارنا – پاکستانی وزیر اعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ ٹیلی فونگ گفتگو کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے علامہ سید ابراہیم رئیسی سے دورے پاکستان کی دعوت دے دی۔

یہ بات شہباز شریف نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی صدر مملکت کے ساتھ ایک مثبت اور تعمیری ٹیلی فونگ گفتگو کی۔
شریف نے کہا کہ ہم نے مختلف موضوعات بشمول اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون اور ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے انسانی حقو‍ق کی خلاف ورزی پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدے کو علاقائی استحکام اور امن کے لئے اہم موضوع قرار دیتے ہوئے اور اس تبدیلی پر صدر رئیسی کو مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر نے جمعرات کے روز شہباز شریف کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران فلسطین کی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے اور جعلی صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدام بالخصوص مسجد الاقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسلامی ممالک کے متحدہ محاذ کے قیام سے صیہونیوں کا برے اعمال خاتمہ ہو جائے گا.
صدر رئیسی نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا بھی حوالہ دیا اور خاص طور پر اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں ان میں مزید توسیع کی امید ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک اور خاص طور پر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید گہرا کرنا 13ویں حکومت کی خارجہ سفارت کاری میں اولین ترجیح ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .