9 اپریل، 2023، 1:04 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85077988
T T
0 Persons

لیبلز

ایران،روس، شام اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ مہینے میں منعقد ہوگا

تہران، ارنا – دمشق میں تعینات روسی سفیر نے کہا ہے کہ ایران،روس، شام اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی تین فریقی نشست مئی کے مہینے میں منعقد ہوگی۔

 یہ بات الیگزینڈر یفیموف" نے اتوار کے روز الوطن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس فریم ورک میں مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے متعلقہ فریقوں کے درمیان رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور چار فریقی اجلاس کل(پیر) ہونے والا ہے۔ لیکن اسے مئی مہینے کے آغاز تک ملتوی کر دیا گیا۔

روسی سفیر نے کہا کہ انقرہ اور دمشق کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا راستہ طویل ہے اور بات چیت یا مذاکرات کے ایک دور میں تمام معاملات کا جائزہ لینا ممکن نہیں ہے۔

یفیموف نے چار فریقی اجلاس کے انعقاد کے لیے اپنے ملک کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک طویل راستہ ہے لیکن ہم قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .