8 اپریل، 2023، 3:54 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85077148
T T
0 Persons

لیبلز

نیتن یاہو کا حزب اللہ کے ساتھ تصادم سے خوف کا اعتراف

تہران، ارنا- صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے مزاحمت کی طاقت کے سامنے صیہونی ریاست کی کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے لبنان کے حزب اللہ، حماس اور دیگر مزاحمتی گروہوں کے ساتھ تصادم سےگریز کرنے کا مطالبہ کیا۔

صہیونی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل"کی رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو مختلف محاذوں پر تنازعات کو بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیت المقدس ، مغربی کنارے، غزہ اور لبنان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے حالات میں حماس اور حزب اللہ کے ساتھ مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے اعلیٰ سیکورٹی حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل لبنان، غزہ، مشرقی بین المقدس اور مغربی کنارے میں مختلف محاذوں میں تنازعات سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .