8 اپریل، 2023، 11:38 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85076744
T T
0 Persons

لیبلز

آیت اللہ رئیسی کا ترکمان صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، فلسطینی مسئلے پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اپنے ترکمان ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں مسجد الاقصی، فلسطین اور لبنان کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کیے جانے والے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی ممالک کےمزید اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعہ کے روز اپنے ترکمان ہم منصب سردار بردی محمد اف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی۔

انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی، فلسطین اور لبنان کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے مزید اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

رئیسی نے ایران اور ترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی توسیع کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ترکمانی صدر سردار بردی محمد اف نے رمضان المبارک کے مہینے کو مبارکباد پیش کرنے کےساتھ ساتھ مختلف سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تہران اور اشک آباد کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

ترکمانستان دونوں ممالک کے مفادات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .