ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے نئے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کے معاہدے کے حوالے سے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے بیانات کا جواب دینے سے گریز کیا اور ایران پر نئے الزامات لگائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے آذربائیجان کی حکومت سے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے آذربائیجان کے ساتھ "ایران کے خلاف متحدہ محاذ بنانے" کے معاہدے کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے لیکن انہوں نے اس بات کو نظر کردیا اور ایران کے خلاف نئے الزامات لگائے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کیا خاموشی کا تسلسل باکو کے اسٹریٹجک پارٹنر کے بیانات کی منظوری نہیں ہے؟
آپ کا تبصرہ