25 مارچ، 2023، 11:59 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85065684
T T
0 Persons

لیبلز

18 ہزار سے زائد شہید اور 30 ​​ہزار زخمی؛ یمن کے خلاف آٹھ سالہ جارحیت کا نتیجہ

تہران ، ارنا - انسانی حقوق کے مرکز "عین" نے اعلان کیا ہے کہ سعودی- امریکی اتحاد کی 8 سالہ جارحیت میں 18 ہزار اور 140 یمنی شہری شہید اور 30 ​​ہزار اور 254 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس انسانی حقوق کے مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یمن کے خلاف 8 سالہ جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے کہا کہ اس عرصے کے دوران جارحیت پسندوں کی بمباری میں 4 ہزار اور 79 بچے شہید اور 4 ہزار 790 بچے زخمی ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا، آٹھ سالہ جنگ میں 2458 خواتین شہید اور 2988 خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔

ان آٹھ سالوں کے دوران 15 ہوائی اڈوں، 16 بندرگاہوں اور 346 پاور پلانٹس اور پاور اسٹیشنز، 617 ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس اور اسٹیشنز، 3 ہزار 95 آبی ذخائر اور واٹر پمپنگ اسٹیشنز، کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان سالوں کے دوران 1,200 فوڈ گوداموں، 427 گیس اسٹیشنوں، 704 مارکیٹوں اور 1400 فوڈ ٹرکوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .