یہ بات جوزپ بورل نے پیر کے روز عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں، ہم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کو معمول پر آنے کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس سے خطے میں زیادہ استحکام آئے گا۔
بورل نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ مذاکرات کا پہلا دور عراق میں ہوا جس کا مثبت نتیجہ نکلا۔
یہ یقینی طور پر اچھی خبر ہے کہ دو ممالک اپنے سفارتی رابطوں کو دوبارہ شروع کرنے اور اپنے سفیروں کے تبادلے کا فیصلہ کرتے ہیں، اس سے خطے کے استحکام اور کشیدگی میں کمی آئے گی۔
10 مارچ کو چین کی ثالثی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارتخانے کھولنے پر اتفاق کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مزید استحکام آئے گا: یورپی یونین
20 مارچ، 2023، 1:38 PM
News ID:
85062339
تہران، ارنا - یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں زیادہ استحکام آئے گا۔
متعلقہ خبریں
-
تہران اور ریاض کے تعلقات کی بحالی سے ایران کے دوستوں اور دشمنوں کے درمیان زبردست اثرات مرتب ہوں گے
تہران، ارنا- چین کی ثالثی سے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدے…
-
یورپی یونین کا تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم
لندن، ارنا - یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین اسلامی…
آپ کا تبصرہ