19 مارچ، 2023، 12:13 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85061495
T T
0 Persons

لیبلز

ایڈمیرل شمخانی عراق روانہ ہوگئے

19 مارچ، 2023، 12:13 PM
News ID: 85061495
ایڈمیرل شمخانی عراق روانہ ہوگئے

تہران، ارنا – ایرانی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری عراق کے دارالحکومت بغداد کے لیے روانہ ہوگئے۔

ایڈمیرل علی شمخانی اتوار کے روز اپنے عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی کی دعوت پر بغداد روانہ ہوگئے۔
ان کے ساتھ مرکزی بینک کے سربراہ، وزارت خارجہ میں اقتصادی معاون اور نائب وزیر خارجہ برائے خلیج فارس کے امور بھی ہیں۔
اس دورے کے دوران شمخانی اور ان کے ہمراہ وفد عراقی حکومت کے اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی حکام سے ملاقات کریں گے۔کئی مہینوں سے زیر بحث اور تبادلہ ہونے والی مشترکہ سیکورٹی تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے جائیں گے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ اس دستاویز پر دستخط، جو اچھی ہمسائیگی اور مشترکہ سرحدی سلامتی کے مؤثر طریقے سے تحفظ کے لیے باہمی ذمہ داری اور عزم کو تقویت دیتا ہے، ایران کی شمال مغربی سرحدوں پر ناجائز صیہونی ریاست کی جانب سے انقلاب مخالف مسلح افواج اور اس سے وابستہ عناصر کی غیر قانونی موجودگی کو ختم کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
  عراق ایران کا دوسرا تجارتی پارٹنر ہے، جو اس دورے میں بینکنگ اور اقتصادی حکام کی متنوع موجودگی کو ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ ایرانی حکومت، خارجہ تعلقات میں سیاسی اور سیکورٹی چیلنجوں کو سنبھالنے کے لیے سرگرم عمل کوشش کرتے ہوئے، اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .