10 مارچ، 2023، 4:23 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85052829
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے ہرگز انسٹیکس پر بھروسا نہیں کیا ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی انسٹیکس پر بھروسا نہیں کیا ہے اور اپنے بین الاقوامی کاروبار کو دوسرے مالیاتی اور بین الاقوامی بینکنگ چینلز کے ذریعے انجام دیا۔

یہ بات ناصر کنعانی نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی انسٹیکس سسٹم پر بھروسا نہیں کیا ہے اور اپنے بین الاقوامی کاروبار کو دوسرے مالیاتی اور بین الاقوامی بینکنگ چینلز کے ذریعے انجام دیا۔

کنعانی نے بتایا کہ انسٹیکس(INSTEX) کی بندش کے بیان میں ایران کو مورد الزام ٹھہرانا امریکہ سے یورپ کی مالیاتی خود مختاری سے یورپ کی مکمل ناکامی کے چھپانے کی جھوٹی کوشش ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے انسٹیکس(INSTEX) سسٹم کی بندش کے لیے رکن ممالک کے فیصلے کے بارے میں صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی علیحدگی کے بعد، یورپی حکومتوں نے ضروری حل اپنانے کےساتھ جوہری معاہدے کی پابندیوں کے خاتمے سے ایران کے اقتصادی مفادات کے جاری رکھنے کا عہد کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ملکوں نے انسٹیکس کے قیام سے لیکر اس کے خاتمے کے اعلان تک نہ تو مالی ذرائع فراہم کیے اور نہ ہی طویل المدت کریڈیٹ لائن مہیا کی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم نے پہلے ہی دن سے انسٹیکس سے خود کو وابستہ نہیں رکھا اور دوسرے مالیاتی چینلوں کے ذریعے بین الاقوامی تجارت کرتے رہے۔
ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ انسٹیکس کی بندش کے اعلامیہ میں ایران کو قصوروار ٹھہرانا دراصل اس حقیقت کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے کہ یورپ مالیاتی لحاظ سے بھی خود مختار نہیں بلکہ پوری طرح امریکہ سے وابستہ ہے۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک نے امریکی پابندیوں کے دوران ایران کے لیے تجارت کو آسان بنانے کی غرض سے انسٹیکس کے نام سے جو مالیاتی نظام قائم کیا تھا اسے بند کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
یورپی ملکوں کے عہدیدار بارہا اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو کسی بھی ملک کےساتھ تجارت پر مجبور نہیں کیا جاسکتا لہذا انسٹیکس کا قیام محض نمائشی بن کر رہ گیا ہے۔
ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے لیے قائم خصوصی مالیاتی نظام کا قیام جنوری دوہزار انیس میں عمل میں لایا گیا تھا لیکن آج تک اسے فعال نہیں بنایا جاسکا اور سوائے ایک بار، اس نظام سے کوئی مالی لین دین انجام نہیں پایا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .