یہ بات عیسی زارع پور نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران اور چین کے درمیان انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایرانی صدر مملکت علامہ ابراہیم رئیسی کے دورہ چین کے دوران وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس ملک کے ساتھ خلائی، ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کے شعبوں میں مفاہمت کی ایک مشترکہ یادداشت پر دستخط کیے، جس میں مختلف اشیاء شامل ہیں اور اس شعبے میں ہمارے ملک کی ترقی میں مدد مل سکتی ہے۔
زارع پور نے انٹرنیٹ کی پانچویں نسل کو وسعت دینے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں چوتھی نسل کے انٹرنیٹ آلات میں سے بہت سے چینی ساختہ ہیں، اور یہ فطری بات ہے کہ ہم انٹرنیٹ کی پانچویں نسل کے لیے بھی چینی آلات استعمال کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے چینی ہم منصب کی سرکاری دعوت کے جواب میں 14 فروری کو سیاسی اور اقتصادی حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ