جارحیت کی آگ قابض ریاست کو جلائے گی/ کاروائیوں میں اضافہ دشمن پر قابوپانے کا راستہ ہے

تہران۔ ارنا- نابلس پر آج کے صہیونی حملے میں 10 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مختلف فلسطینی گروپوں نے الگ الگ بیانات میں اعلان کیا ہے کہ جارحیت کا تسلسل اور مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافے کی آگ، قابض ریاست کو جلا دے گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی عوامی پارٹی نے نابلس پر صیہونیوں کے آج کے حملے میں 10 فلسطینیوں کی شہادت اور 100 دیگر کے زخمی ہونے کے ردعمل میں، کہا ہے کہ مغربی کنارے میں تنازعات میں اضافہ صیہونی ریاست کی جارحیت کی آگ کو بھڑکا دے گا، جس کا تسلسل نہ صرف قابض ریاست کو جلا دے گا بلکہ فلسطینی عوام کی مزاحمت اور عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔

اسی سلسلے میں فلسطین کی عوامی مزاحمتی تحریک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس بات  پر زور دیتے ہیں کہ صیہونیوں کے جرائم کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور آپریشن میں شدت اور مزاحمت ہی دشمن پر قابو پانے کا واحد راستہ ہے۔

فلسطینی مجاہدین تحریک نے بھی ایک بیان میں کہا کہ دشمن مغربی کنارے میں وسیع مزاحمت کو ختم نہیں کر سکے گا اور کارروائیوں میں شدت اور قابض ریاست کا مقابلہ کرنا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

فلسطینی تحریک فتح نے بھی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نابلس اور دیگر فلسطینی سرزمینوں میں اپنے لوگوں کے خلاف جاری جارحیت کے نتائج کے لیے صہیونی دشمن کے کابینہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

فلسطینی قومی مزاحمتی بٹالینز نے بھی کہا کہ مزاحمت کے ہیرو تمام میدانوں میں میدانی تنازعہ کو تیز کریں گے اور ہم اپنے لوگوں کا خون بہنے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ آج بدھ کی صبح اسرائیلی فوج نے بعض فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بہانے سے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں کیں جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .