پاسداران انقلاب نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیا: میجر جنرل باقری

تہران۔ ارنا- ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر نے ایک پیغام میں حضرت امام حسین (ع) کے یوم ولات اور پاسدار کے دن پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاسداران انقلاب نے دشمن کو ذلت کا شکار کرکے ان کے عزائم کو خاک میں ملادیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر میجر جنرل محمد باقری نے پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کے نام میں ایک پیغام میں ان کو حضرت امام حسین (ع) کے یوم ولات اور پاسدار کے دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب اسلامی کا وجودی فلسفہ، جس نے انقلاب کی حفاظت اور نظام اور قوم کی ضروریات کو پورا کرنے اور مختلف دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے اور ان کو ذلت کا شکار کرنے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، کی جڑیں مذہبی ثقافت اور تعلیمات اور حسینی عاشورا کا شاندار اور ابدی واقعہ ہے۔

میجر جنرل باقری نے مزید کہا کہ آج امت اسلامیہ کے باوفا اور مجاہد فرزندوں کی ایک بڑی تعداد پاسداران انقلاب اور اسلامی نظام کے نعرے کبساتھ، سامراجیت، دہشت گردی، امریکہ کی دہشت گرد حکومت اور جعلی صہیونی ریاست اور ان کے اتحادیوں کی جنگی جنونیت اور جرائم کے خلاف بہادری اور ایمانداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .