2 فروری، 2023، 9:36 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85018113
T T
0 Persons

لیبلز

دشمن ایران کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں ناکام ہوئے: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کے اندرونی مسائل کے حل کے لیے غیر ملکیوں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، ہمارے پاس موثر قوتیں ہیں اور ہم رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ان پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔

یہ بات ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز شہر ری کے عوام کے اجتماع میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یقین ہے کہ تمام تر مسائل کے باوجود مسائل ٹھیک ہو جائیں گے اور ہم کیلیے مستقبل واضح نظر آتا ہے۔

ایرانی صدر نے بتایا کہ آج ایرانی قوم نے شہداء کے خون کی بدولت اپنا مذہبی تشخص دوبارہ حاصل کر لیا ہے، ایرانی قوم نے اپنی تقدیر کے تعین کیلیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ آج عظیم ملک ایران کی ایک قابل فخر اور سربلند قوم ہے جو بڑی طاقتوں کے مقابلے میں کھڑی ہے۔

ایرانی صدر نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا غلط حساب کتاب ہے اور ہمارے خطے کے مسائل میں سازشیں کر رہے ہیں لیکن ہمارے لوگ آپ کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ہم مشکل حالات پر قابو پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی اچھی مدد سے کرونا کے بحران پر قابو پالیا  اور دشمنوں نے ہمارے لیے ایسے حالات پیدا کیے کہ نہ پیداوار ہو اور نہ تجارت لیکن وہ ناکام رہے۔

ایرانی صدر نے کہاکہ یورپی ممالک جنہوں نے ہائبرڈ جنگ اور پابندیوں میں ایرانی عوام کے خلاف کام کیا۔ اب یہ پیغام دے رہے ہیں کہ آئیں مل کر بات اور گفتگو کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .