16 فروری، 2023، 12:15 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85032296
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے یورپ کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا

تہران، ارنا - گزشتہ سال ایران سے یورپی یونین کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہواو ایران اور یورپ کے درمیان کل تجارت 5 ارب 238 ملین یورو تک پہنچ گئی۔

یورپی کمیشن کے شماریات کے دفتر (یورو اسٹاٹ) نے 2022 میں یورپی یونین اور ایران کے درمیان تجارت میں 8 فیصد اضافے کا اعلان کیا اور ایران اور یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے درمیان کل تجارت 5 ارب 238 ملین یورو تک پہنچ گئی۔
ایران اور یورپی یونین کے درمیان 2021 میں تجارتی تبادلے 4 ارب 852 ملین یورو تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق، 2022 میں ایران کو یورپی یونین کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ہوا اور 2022 میں 4 ارب 183 ملین یورو تک پہنچ گئی جو 2021 میں 3 ارب 931 ملین یورو تھی۔
2022 میں ایران سے یورپی یونین کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا، جو ایک ارب 55 کروڑ یورو تک پہنچ گئی۔ یورپی یونین نے گزشتہ سال ایران سے 921 ملین یورو کی اشیا درآمد کی تھیں۔
اس کے مطابق، جرمنی 2022 میں یورپی ممالک میں ایران کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر تھا، کیونکہ اس سال یورپی یونین کے ساتھ ایران کی کل تجارت کا 35 فیصد حصہ جرمنی کا تھا۔
2022 میں جرمنی نے ایران کو 1 ارب 582 ملین یورو مالیت کی اشیا برآمد کیں اور اس سے 278 ملین یورو مالیت کی اشیا درآمد کیں اور اس ملک کی ایران کے ساتھ کل تجارت 1 ارب 860 ملین یورو رہی۔
اٹلی ایران کا دوسرا تجارتی پارٹنر ہے جس کے تجارتی تبادلے کا حجم 712 ملین یورو ہے اور اس نے ایران کو 551 ملین یورو مالیت کی اشیا برآمد کیں اور اس سے 161 ملین یورو درآمد کیں۔
ہالینڈ 445 ملین یورو کی تجارت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 2022 میں اس نے ایران کو 389 ملین یورو مالیت کی اشیا برآمد کیں اور اس میں سے 56 ملین یورو کی درآمد کیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .