13 فروری، 2023، 8:14 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 85028543
T T
0 Persons

لیبلز

15 ملین شامی شہریوں کو مدد کی ضررت ہے: بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی

تہران۔ ارنا۔ بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کے سربراہ "دیوید میلیبند" نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں میں حالیہ زلزلے کے بعد 15 ملین شامی شہریوں کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

ارنا نے الجزیرہ چینل کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ یہ ادارہ ترکی کے ذریعے انسان دوستانہ امداد کو شام تک پہنچتا ہے۔

نیز شام میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے الجزیرہ کو کہا ہے کہ اس ملک کے زلزلے میں 140 ہزار افراد کو نقصان پہنچا گیا ہے۔

نیز عالمی ادارہ صحت نے شام اور ترکی میں زلزلے سے متاثرین کی امداد کیلئے 42 ملین ڈالر کی فوری امداد کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ شامی محکمہ خارجہ نے اس سے پہلے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک، اقوام متحدہ کے سیکریریٹ، بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس ملک میں زلزلے کی وجہ سے رونما ہونے والی انسانی تباہی کے حل کی مدد کریں۔

شامی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ یہ تنظیمیں زلزلے متاثرین کو بچانے، لاشیں نکالنے اور خوراک اور صحت کی امداد فراہم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

شامی محکمہ خارجہ نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شامی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مدد کیلئے تیاری کا اظہار کرلیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .