ارنا رپورٹ کے مطابق، ایشین انڈور ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کا آج بروز جمعہ کو قازقستان کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا۔
منعقدہ ان مقابلوں میں ایران سے فرزانہ فصیحی نے خواتین کے 60 میٹر کے فائنل میں، 28۔7 سیکنڈ کا وقت ریکارڈ کر کے دیگر حریفوں کے مقابلے پہلے فنش لائن عبور کی اورپہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ فائنل مقابلوں کا ایران سے فصیحی اور اسماعیل نژاد، قازقستان، انڈونیشیا، جاپان، بھارت، کویت اور ترکمانستان کی نمائندوں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا؛ "حمیدہ اسماعیل نژاد" اس حصے میں 48۔7 سیکنڈ کا ریکارڈ سے ساتویں پوزیشن پر کھڑی رہیں۔
اس کے علاوہ، ایران سے "فاطمہ محیطی زادہ" نے پینٹاتھلون حصے میں 3835 پوائنٹس حاصل کرکے ساتویں پوزیشن جیت لی۔
نیز دیگر ایرانی رنر "حمید رضا کیا" کچھ گھنٹوں بعد ٹرپل جمپ میں اپنے حریفوں سے مقابلہ کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ