3 دسمبر، 2021، 9:24 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84564272
T T
0 Persons
ایران کو یوتھ پیرا ایشین گیمز کے ٹریک اینڈ فیلڈ شعبے میں دو طلائی تمغے حاصل

تہران، ارنا- ایران کی ٹریک اینڈ فیلڈ کی قومی ٹیم کے کھیلاڑیوں نے بحرین میں منعقدہ یوتھ پیرا ایشین گیمز کے دو طلائی تمغے کو اپنی نام کرلی۔

نیز ٹریک اینڈ فیلڈ اور ٹیراکی کے شعبوں میں حصہ لینے والے دیگر ایرانی کھیلاڑیوں نے اعلی کارگردکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی چاندی کے تمغوں کو حاصل کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، بحرین میں منعقدہ پیرا ایشین یوتھ گیمز کے تیسرے دن میں ایران سے "محمد ابراہیم پور" نے انڈر 20 کے "ایف 34" کلاس میں جیولن تھرو میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

نیز دیگر ایرانی کھیلاڑی "محمد مہدی رحمتیان" ایک چاندی کا تمغہ جیت کرکے اس ایونٹ کی دوسری پوزیشن کھڑے رہیں۔

اس کے علاوہ ایرانی قومی ٹریک اینڈ فیلڈ ٹیم کے ایک اور کھیلاڑی "ابوالفضل کوہ پیما" نے بھی 57 کلاس میں جیولین تھرو میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

نیز ایرانی قومی تیراکی ٹیم نے آج کی صبح کو اپنے حریفوں سے مقابلہ کیا۔ "علی مطلبی" 400 میٹر فری اسٹائل کلاس "ایس 9" میں جونیئر عمر کے زمرے میں 5:09.36 منٹ اور 492 کے پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے  اور انہوں نے ایک چاندی کے تمغے کو اپنی نام کرلی۔

ہمارے ملک کے ایک اور نمائندہ "دانیال محسنیان" 400 میٹر فری اسٹائل کے کلاس "ایس 9" میں 5:10.61 منٹ اور 479 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ رہے۔

اس کے علاوہ "ابوالفضل ظریف" نے "ایس ایم 9" کلاس میں 200 میٹر  کے انفرادی میڈلے میں 2:48:34 اور 426 پوائنٹس کے ریکارڈ کے ساتھ ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .