معذور ایرانی ویٹ لفٹر کو 2021 کے بہترین مرد کھیلاڑی کے ایوارڈ پر نامزد کیا گیا

تہران، ارنا- ٹوکیو پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ایران کے قابل فخر ویٹ لفٹر "روح اللہ رستمی" کو ایشیا میں سال کے بہترین کھیلاڑی کے ایوارڈ جیتنے کیلئے نامزد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایشین پیرا اولمپک کمیٹی نے آج بروز پیر کو مردوں کے زمرے میں ایشیا میں سال کے بہترین کھیلاڑی کے ایوارڈ کو جیتنے کے نامزد افراد کے ناموں کا اعلان کیا۔

اعلان کردہ ناموں میں ویٹ لفٹنگ کے میدان میں ایرانی قابل فخر کھیلاڑی روح اللہ رستمی کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے گزشتہ سال ٹوکیو پیرالمپکس گیمز میں گولڈ میڈل اور جارجیا میں ورلڈ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا تھا۔

رستمی کے علاوہ ٹریک اینڈ فیلڈ کے شعبے میں بـھارتی کھیلاڑی "سومیت آنتی" اور جاپان سے "توموکی ساتو" وہیل چیئر فینسنگ میں چین سے "یانکہ فینگ" اور ویٹ لفٹنگ میں منگولیا سے "انقبیرین سودنومپلجی" کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .