ارنا رپورٹ کے مطابق، منعقدہ اس تقریب میں مختلف ممالک کے سفرا اور سفارتکاروں سمیت اقوام متحدہ کے کچھ عہدیداروں بشمول ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے سیاسی اور امن کے امور "رزماری دی کارلو" اور اقوام متحدہ کے کچھ ذیلی اداروں کے نمائندوں نے حصہ لیا؛ انہوں نے اس تقریب میں اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مستقل مندوب اور سفیر "امیرسعید ایروانی" اور ایرانی مشن کی نائب سربراہ "زہرا ارشادی" کو اسلامی انقلاب کی فتح کی ساگرہ پر مبارکباد دی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے منعقدہ اس تقریب میں شریک مہمانوں کی گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے تقریب کے آخر میں انہیں ایک بامعنی کارڈ سے رخصت کیا؛ اس کارڈ کے ایک طرف خلیج فارس کیساتھ ایران کا نقشہ اور دوسری طرف انسانی حقوق کے حوالے سے سائرس کے چارٹر کی مٹی کی تختی کی تصویر کندہ تھی اور اس کارڈ کے اندر امیر المومنین (ع) کا حکم تھا جس میں انہوں نے مالک اشتر کو عوام پر حکومت اور سلوک کے طریقے بتائے تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ