10 فروری، 2023، 2:31 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85026034
T T
0 Persons

لیبلز

تھائی لینڈ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ نے اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد دی

تہران، ارنا- تھائی لینڈ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ نے نے الگ الگ پیغامات میں انقلاب اسلامی کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ  'ڈان پرامودیوانی' اور ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر سیالٹو نے الگ الگ پیغامات میں انقلاب اسلامی کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ  'ڈان پرامودیوانی'نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو اپنے بھیجے گئے ایک پیغام میں ایرانی اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

اس پیغام میں تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد اور خوشحالی کے مقصد سے تمام شعبوں میں موجودہ قریبی اور دوستانہ تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے عزم پر بھی زور دیا۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ  ایران کے قومی دن کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گزشتہ سال کے دوران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قیام کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی، ثقافتی اور تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .