2 فروری، 2023، 6:06 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85017972
T T
0 Persons

لیبلز

غیر تیل کی برآمدات کا حجم 45.3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے

تہران،ارنا - سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ملک کی غیر تیل کی برآمدات میں اچھی ترقی ہوئی ہے اور آج تک 45.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو رواں ایرانی سال کے آخر تک 60-70 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔

یہ بات محمد مخبر نے آج بروز جمعرات صوبوں کی سپریم کونسل کے اجلاس میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی نان آئل برآمدات میں اچھی نمو ہوئی ہے ہے اور آج تک 45.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو رواں ایرانی سال کے آخر تک 60-70 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔ پچھلی دہائیوں میں تیل کی آمدنی پر ملک کے زیادہ انحصار کی وجہ سے یہ اعداد و شمار ایک ناقابل حصول خواب سمجھا جاتا تھا۔

مخبر نے بتایا کہ آج ماہانہ افراط زر کا حجم جو کہ حکومت کے کام شروع کرتے وقت 59 فیصد تک پہنچ گیا تھا، 30.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے، اور ہم موجودہ دباؤ اور مسائل کے باوجود معیشت کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .