اعلی ایرانی حکام کا پاسداران انقلاب کیخلاف یورپی یونین کے حالیہ اقدام پر رد عمل

تہران۔ ارنا۔ اعلی ایرانی حکام نے یورپی یونین کے حالیہ اقدام کو ایرانی قوم اور اسلامی نظام کے خلاف مشترکہ جنگ کا حصہ قرار دیتے اس بات پر زور دیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب؛ اسلامی اسلامی جمہوریہ کی فوجی طاقت کا ایک حصہ ہے جو 40 سال سے زائد عرصے سے ایران کی سرزمین کے دفاع میں شاندار ریکارڈ کے ساتھ شاندار خدمات  دینے کا ایک ذریعہ ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اعلی ایرانی حکام بشمول عدلیہ کے سربراہ علامہ غلامحسین محسنی اژہ ای اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج بروز ہفتہ کو صدر رئیسی کی میزبانی میں ایک اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے ملک کے اہم مسائل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے منعقدہ اس اجلاس میں پاسداران اسلامی انقلاب کیخلاف یورپی یونین کے حالیہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایرانی قوم اور نظام کیخلاف مشترکہ حنگ کا ایم اور حصہ قرار دے دیا۔

انہوں نے دشمنوں کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے میڈیا، نفسیاتی اور اقتصادی جنگ میں عوام کی ہوشیاری اور شعوری موجودگی کے ساتھ انقلاب کی حمایت اور اسلامی نظام کی کامیابیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہ سپاہ پاسداران انقلاب؛ اسلامی اسلامی جمہوریہ کی فوجی طاقت کا ایک حصہ ہے جو 40 سال سے زائد عرصے سے ایران کی سرزمین کے دفاع میں شاندار ریکارڈ کے ساتھ شاندار خدمات  دینے کا ایک ذریعہ ہے۔

منعقدہ اس اجلاس میں ملک کے ترقیاتی منصوبوں کی پیروی پر زور دیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .