21 جنوری، 2023، 12:32 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85005044
T T
0 Persons

لیبلز

بااثر خواتین کی عالمی یونین قائم کی جائے گی: ڈاکٹر علم الہدی

تہران، ارنا – ایرانی صدر کی بیوی نے کہا ہے کہ بااثر خواتین کی عالمی یونین قائم کی جائے گی۔

یہ بات جمیلہ علم الہدی نے جمعہ کی رات بااثر خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہی۔

انہوں نے اختلافات کے باوجود اتحاد کو برقرار رکھنے کی اہمیت کے بارے میں رہبر انقلاب کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محبت، امن اور دوستی کی بنیاد پر انصاف کا حصول ایک ایسا ماڈل ہے جو ہمیں ایک خوبصورت دنیا کی طرف لے جا سکتا ہے۔

جمیلہ علم الہدی نے آرمینیا میں بااثر خواتین کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس کی شرکت کیلیے آرمینیائی صدر کی اہلیہ کی دعوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ تہران اجلاس کے شرکاء اس کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔

علم الہدی نے بااثر خواتین کی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے ایک فنڈ کے قیام کا اعلان کیا۔

بااثر خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس جمعہ 20 جنوری کو چین، آسٹریلیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، پاکستان، کیمرون، سربیا، آرمینیا، سویڈن، بلغاریہ، جنوبی افریقہ، شام، لبنان اور روس کی بااثر خواتین کی 300 غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی کے ساتھ  تہران کی سربراہی ہال میں شروع ہوئی جس میں ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدی اور نائب ایرانی صدر برائے امور خواتین انسیہ خزعلی بھی موجود تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .