16 جنوری، 2023، 3:55 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 85000559
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں کورونا کی شرح اموات صفر ہوگئی

16 جنوری، 2023، 3:55 PM
News ID: 85000559
ایران میں کورونا کی شرح اموات صفر ہوگئی

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کووڈ- 19 سے متاثرہ کسی بیمار کا انتقال نہیں ہوگیا ہے اور اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 144 ہزار 727 تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ملک میں 15 سے 16 جنوری تک اور کورونا کے حتمی تشخیصی معیاروں کے مطابق مزید 145 بیمار کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 70 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق،  اب تک کووڈ- 19 سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 ملین 562 ہزار755 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 7 ملین 336 ہزار791 صحتیاب ہوگئے ہیں۔

نیز کورونا سے متاثرہ 188 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک 54 ملین 894 ہزار 76 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اب تک 65 ملین 171 ہزار 317 افراد کو پہلی خوراک، 58 ملین 575 ہزار 435 افراد کو دوسری خوراک اور 31 ملین 552 ہزار 545 افراد کو تیسری اور اس سے زیادہ خوراک مل چکی ہے، اور ٹیکے لگائے جانے والوں کی کل تعداد 155 ملین 299 ہزار 297 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا ویکسین کی 6 ہزار 926 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .