شامی نائب وزیر خارجہ ایمن سوسان جنہوں نے ایک وفد کی قیادت میں ایران کا دورہ کیا ہے،آج بروز پیر ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر علی اصغر خاجی کے ساتھ ملاقات کی۔
فریقین نے دو طرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت اور شام میں سیاسی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
خاجی نے خارجہ تعلقات اور شام میں استحکام اور سلامتی کے لیے موجودہ مواقع کا خیرمقدم کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شام کی تعمیر نو کے دوران حمایت جاری رکھنے کےلیے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم پر زور دیا۔
شامی نائب وزیر خارجہ نے بھی شام سے ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے اس امداد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ