8 جنوری، 2023، 8:37 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84992031
T T
0 Persons

لیبلز

تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرہ+ ویڈیو

تہران۔ ارنا۔ ہفتے کی شام کو ہزاروں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب میں ناجائز صہیونی ریاس کے نئے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے انتہا پسند کابینہ کیخلاف مظاہرے کیے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نیتن یاہو کی تصویر کے ساتھ کپڑے اٹھا رکھے ہوئے دائیں بازو کی کابینہ کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

تل ابیب کے مرکز میں واقع "ہبیما" اسکوائر میں جمع ہونے والے مظاہرین نے اسرائیلیوں کے درمیان امتیازی سلوک کے خلاف نعرے لگائے۔

صہیونی آرمی ریڈیو نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہزاروں اسرائیلیوں نے بنجمن نیتن یاہو کی دائیں بازو اور انتہاپسند ریاست کے خلاف تل ابیب میں مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے میں گادی آیزنکوت، نعیمہ لازیمی، ایمن عودہ اور کچھ دیگر نمائندوں سمیت کنیسٹ کے متعدد ارکان نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل، بینجمن نیتن یاہو کی انتہا پسند حکومت پر کنیسٹ کے اعتماد کے ووٹ کے چند گھنٹے بعد، مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے انتہا پسند بی بی کی کابینہ کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔

صیہونی حکومت کے سیون چینل نے خبر دی ہے کہ ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں نیتن یاہو کی دائیں بازو اور انتہا پسند ریاست کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .