22 دسمبر، 2022، 4:38 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84977760
T T
0 Persons

لیبلز

لکسمبرگ کے ساتھ تعاون کی ترقی کیلیے ہماری کوئی حد نہیں ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس لکسمبرگ کے ساتھ تعاون کی ترقی کیلیے کوئی حد نہیں ہے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعرات لکسمبرگ کے ہم منصب جین ایزلبورن کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ لکسمبرگ کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کیلیے ہماری کوئی حد نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں فریقوں کے درمیان مثبت ملاقات اور بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے ان مذاکرات کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 لکسمبرگ کے وزیر خارجہ نے بھی باہمی تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتےہوئے دونوں ممالک کے درمیان دلچسپی کے امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .