2022 ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد اسلامی ممالک کا فخر باعث بن گیا: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ 2022 قطر ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد اسلامی ممالک کا فخر باعث بن گیا۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز تیسرے تہران ڈائیلاگ فورم  کے موقع پر نائب قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے عبدالعزیز الخلیفی کو قطر کے قومی دن پر مبارکباد دے دی۔
فریقین نے اس ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسبی امور، پابندیوں کے ہٹانے کے لئے مذاکرات کی حالیہ صورتحال، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی ترقی کے لئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق، نائب قطری وزير خارجہ اپنے وفد کے ساتھ تیسرے تہران ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لئے پیر کے روز ایرانی دارالحکومت پہنچ گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .